• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ڈی ایچ اے کو ٹینکر نہیں پائپ لائن سے پانی ملے گا‘ مرزا اختیار بیگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے241میں پیپلز پارٹی کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے‘ ہماری جیت واضح اور یقینی ہے‘ ہم نےڈی ایچ اے کا سب سے بڑامسئلہ حل کرایا ہے‘ اب ڈی ایچ اے کو ٹینکر سے نہیں بلکہ پائپ لائن سے پانی ملےگا ۔ان خیالات کا اظہار این اے 241سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نےجنگ کوخصوصی انٹرویو میں کیا۔ مرزا اختیار بیگ نے کہاکہ حلقے میں صرف ان کی مہم چل رہی ہے‘ پی ٹی آئی ان کی حریف ہے لیکن اس کے امیدوار خرم شیر زمان روپوش ہیں ‘ایم کیو ایم کے فاروق ستار حلقے میں نظر ہی نہیں آئے اس لیے ہماری کامیابی 100 فیصد یقینی ہے‘ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نےڈی ایچ اے کو پانی کی فراہمی کے لیے 3.5 ارب کا منصوبہ منظور کرایا ہے اس منصوبے کے تحت 30 کلو میٹر کی پائپ لانن 24 ماہ میں مکمل ہوگی‘ تمام 8 فیزکو پانی پائپ سے ملے گا‘کچی آبادیوں کےمسائل بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ بھی حل کرائیں گے۔عمران خان نے کراچی کے لیے 1100ارب کے پیکج کا اعلان کیا تھا لیکن اس میں سے 100ارب بھی کراچی پر لگ جاتے تو آج کراچی ایک بہترین شہر ہوتا۔
اہم خبریں سے مزید