راولپنڈی( اپنے نامہ نگار سے،اپنے رپورٹر سے)کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ ہولی فیملی کیتھولک چرچ راولپنڈی کا گیٹ بھی الگ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیٹ ایک ہونے کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ ساتھ چرچ میں آنے جانے والے مسیحی بھائیوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اس مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرتے ہوئے اب چرچ کے لئے الگ گیٹ بنانے کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے چرچ کی توسیع اور مزید کاموں کے لئے دو لاکھ روپے بھی دئیے گئے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کوملکی شہری ہونے کے تمام تر حقوق اور اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔