• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجیح ہے کہ ایوان میں عوام کے حقوق کی آواز بلند کر سکوں‘ مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد (جنگ نیوز) حلقہ این اے 47اور 48سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اُنکی ترجیح ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ایوان میں عوام کے حقوق کی آواز بلند کروں گا۔ یوسی کری شہر میں جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے آج کوئی بھی مطمئن اور پرامید نہیں۔ ایک سال میں 10لاکھ سے زائد ہنرمند لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ ہم نے ملک میں خوشحالی لانی ہے‘ نظام تعلیم و انصاف کو ٹھیک کرنا ہے۔
اسلام آباد سے مزید