ڈی آئی خان،وا نا ، بولان، تیمرگرہ ( نمائند گان جنگ ، مانیٹرنگ ڈیسک ، ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل درابن میں تھانہ چودہوان پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کردیا جس سے 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ 9زخمی ، پولیس نفر ی مختلف اضلا ع سے ا لیکشن ڈیو ٹی کےلئے آ ئی تھی،حملےمیں دستی بموں اورگر نیڈز کا استعمال ، 30 سے زائد دہشتگردوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا ، فائرنگ کا تبادلہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا،،پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ،علاقے میں سرچ آپریشن، نعشیں اور زخمی اور اسپتال منتقل کردی گئیں،چودھوان تھا نہ میں موجو د نفر ی مختلف اضلاع سے سے الیکشن ڈیوٹی کےلئے آئی ہوئی تھی اور اہلکار سوئےہوئےتھے ،اہلکاروں کو انتخا بات کے روز مختلف پولنگ اسٹیشنو ں پر تعینات کیا جا نا تھا سانحہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک بھاری نفر ی جا ئے وقوع پر پہنچی اور علاقہ بھر میں سر چ آپریشن شروع کر دیا گیاریآر پی او ناصر محمود نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ ڈی پی او انیس الحسن نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے میں بھاری ہتھیاروں بمو ں اور ہینڈ گر نیڈو ں کا استعمال کیا گیا، ،جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے، زخمی اہلکاروں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔