اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )8فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے دو روز قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل طلب کرلیا ہے، آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی جا ئیگی،فرسٹ ویمن بینک کی نج کاری کا فیصلہ کیا جا ئیگا ۔ کابینہ کے ابتدائی ایجنڈا میں صرف دو آئٹم شامل کئے گئے ہیں جن میں فرسٹ ویمن بینک کی نج کاری کا فیصلہ کیا جا ئے گا۔ کابینہ پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے پلان اور ٹر انزکشن اسٹرکچر کی منظوری دے گی۔خصوصی سر مایہ کاری سہولت کوسنل کی ایپکس کمیٹی پہلے ہی پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منظروی دے چکی ہے۔ادارے کے ذمہ 830ارب روپے کے واجبات نئی ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کئے جائیں گے۔