کراچی( پی پی آئی) رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری پاکستان کی چین کیلئے برآمدات 46 فیصد بڑھ گئیں، اس دوران چین کیلئے برآمدات ایک ارب 72کروڑ 14لاکھ ڈالرز رہیں۔گزشتہ سال اسی عرصے میں چین کیلئے برآمدات کا حجم ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز تھا، جولائی تا جنوری چین سے درآمدات 7ارب 71کروڑ ڈالرز رہیں۔حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں چین سے درآمدات کا حجم 7 ارب 66کروڑ ڈالرز تھا۔