کوئٹہ (آن لائن) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مچ اور کولپور میں بھارت کی ایماء پر خون کی ہولی کھیلی گئی ، مچ میں مارے گئے دہشتگردوں کے لواحقین نے تسلیم کیا کہ وہ بی ایل اے کے ارکان تھے، مچ میں سیکورٹی فورسز کے دلیرانہ آپریشن کے نتیجہ میں مارے گئے دہشتگردوں کے لواحقین نے تحریری طور پر تسلیم کیا ہے کہ مچ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے بی ایل اے کے ارکان تھے۔