• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی PTI کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، پرویز خٹک

نوشہرہ (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہاہے کہ بانیPTI کے ساتھ جوہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے،8فروری کو آزاد امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونگی ، جہیز کے نشانات پر کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا ،عمران خان نیازی کو توشہ خانہ اور سائفر کیس کے بعد عدت میں نکاح کے متعلق کیس میں سات سال قید کی سزا سناد ی گئی اس سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان نیازی کا کردار کیا تھا عمران خان نیازی کو قدرت کی جانب سے اپنے کئے کی سزا مل رہی ہے کہ کس طرح اقتدار کے نشے مست عمران خان نیازی لوگوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کررہا تھا کہ کبھی کہتا تھا کہ میں ان کو گھسیٹ کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے کروں گا دوسروں کو جیل میں ڈالنے اور گھیسٹنے کی باتیں کرنےوالا آج خود پابند سلاسل ہے۔
اہم خبریں سے مزید