خوشاب ( نمائندہ جنگ )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے ترازو کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ 8فروری کا دن عوام کے لیے امن کا پیغام لائےگااور اس روز ملک سے کرپشن، جہالت، غربت اور بےروزگاری کے خاتمے کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ ’پاکستان دنیا میں ایک تماشہ بن گیا ہے، قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہےلیکن اب ان ڈاکہ ڈالنے والوں کی سیاست ختم کرنا ہوگی امیر جماعت نے کہاہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقیقی نمائندے ایوان میں پہنچیں سراج الحق نے کہا کہ ’نواز شریف کہہ رہے تھے شہباز شریف بہت باصلاحیت ہیں، آصف زرداری بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہیں، ایک شہزادہ کہتا ہے کہ وزارت عظمیٰ میری میراث ہے یہ مجھے ملنی چاہیے، ایک بزرگ کہتے ہیں مجھےچوتھی بار وزیر اعظم بنایا جائےان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام ووٹ کی طاقت سے امن لائیں گے۔