پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے پشاور،ڈی آئی خان اور صوابی میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں اور سینکڑوں کلوگرام زائدالمیعاد اور جعلی مختلف خوردونوش اشیاء پکڑ کر سرکاری تحویل میں لیا گیا، اس سلسلے میں ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر پشاور رنگ روڈ پر واقع گودام پر اچانک چھاپہ مارا جہاں سے دوران انسپکشن تقریباً پندرں سو کلو سے زائد جعلی اور زاید المیعاد اشیاء خوردونوش برامد کر لی گئیں، برامد شدہ خوراکی سامان کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے گودام کوسیل کر دیا گیا ۔