• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے ہیں دو خاندانوں کی بجائے عدل و انصاف کی حکمرانی ہو، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہے کہ چاہتے ہیں دوخاندانوں کے بجائے عدل وانصاف کی حکمرانی ہو، ملک پر76برسوں سے مسلط کرپٹ حکمران طبقات اور خاندانوں کے اقتدار سے نجات کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔ الیکشن مہم کے آخری روز دیر پائن حلقہ این اے 6میں روڑ کارواں کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو عظیم ریاست بنائیں گے۔ بددیانت حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، یہ وقت پھر ہاتھ نہیں آئے گا، اسٹیٹس کو توڑنا ہوگا، کرپٹ فرسودہ نظام، اس کے محافظوں، امریکی ایجنٹوں، کشمیریوں پر سودا بازی کرنے والوں اور غزہ میں سفاکیت پر خاموش رہنے والوں کو ووٹ نہ دیں، یہ لوگ پھر آگئے تو حالات ہرگز نہ بدلیں گے۔ روڈ کارواں میدان، ثمرباغ سے ہوتا ہوا تیمرگرہ میں اختتام پذیر ہوا۔
اہم خبریں سے مزید