• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI میں ٹکٹ بیچے جانے کے بیان پر قائم ہوں‘ شیخ رشید

راولپنڈی (ایجنسیاں/جنگ نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کے 3 کروڑ روپے دیکر ٹکٹ لینے کے مؤقف پرآج بھی قائم ہوںاوراس کے شوہد بھی موجود ہیں ‘جیل میں عمران خان سے فاصلے پر قید ہوں اس لیے میری ان سے ملاقات نہیں ہوئی ۔منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے یہاں ایک منٹ بات کرنے کی اجازت ملی ہے‘ اللہ سے امیدہے قلم دوات جیتے گئی، عوام سے کہتا ہوں ایک دن باقی ہے نکلیں ‘شیخ رشید کا کہنا تھاکہ میں نے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔ خیال رہے کہ شیخ رشید این اے 56 پنڈی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے مدمقابل ن لیگ کے حنیف عباسی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہریار ریاض ہیں۔

اہم خبریں سے مزید