• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کو مخالفین کا کے پی کے میں قصہ تمام ہوجائیگا، پرویز خٹک

نوشہرہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ8فروری کو مخالفین کو کے پی کے میں قصہ تمام ہوجائے گا،عمران نیازی کی وجہ سے آج بھی عوام کے سامنے شرمسارہوں۔ وہ اسپین خاک جبہ تر ڈاگ بیسود اور تاروجبہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے وہ نوشہرہ کے علاقے جبی نظامپور ،خویشگی ،نندرک اور شیدو میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر این اے 34اورپ کی 89کے امیدوار عمران خٹک ،پی کے 85کے امیدوار ابراہیم خٹک اور پی کے 86کے امیدوار اسماعیل خٹک ،سابق ضلع ناظم داؤد خان خٹک نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کل ہونے والے الیکشن میں خیبر پختونخواکے غیور عوام پگڑی کے نشان پر مہر لگا کر مخالف سیاسی جماعتوں کی دھوکہ کی سیاست کا قصہ تمام کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید