اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار،خصوصی نمائندہ) بانی تحریک انصاف عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملاقات کی۔ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ عمران خان مضبوط ہو رہے ہیں اور انہیں پریشان کرنے والے خود پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ہم خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان جیل میں پہلے سے کہیں زیادہ توانا اور طاقتور ہیں۔