راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن کا شفاف اور پرامن انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تمام پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے مؤثر اقدامات کئے جائیںگے۔ پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جا رہا ہے۔