کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے دوران مختلف امیدواروں کے حامیوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان نوک جھونک اور معمولی نوعیت کے لڑائی جھگڑے معمول بنے رہے تاہم امیدواروں اور علاقہ معتبرین نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفاع کرایا۔