کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سندھ میں ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تھر آف روڈ بائیک ریلی عبدالمقیت خلجی نے جیت لی جنہیں ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالمقیت خلجی نے کہا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونیوالی متعدد بائیک ریلیوں میں شرکت کرکے فاتح رہے ہیں ان کی خواہش ہے کہ صوبے اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرا دیا۔