• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصول علم اور فروغ علم کے بغیر ترقی کاسفر جاری نہیں رہ سکتا، وائس چانسلر بیوٹمز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نےکہاہے کہ آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں اگر کسی بھی ملک وقوم کو آگے بڑھنا ہے تو یہ بات تو طے ہے کہ ان کی ترقی کاسفر حصول علم اور فروغ علم کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا ، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہر اس ملک میں جہاں تعلیم کی شرح تسلی بخش نہیں وہاں پر ترقی کی رفتار خود بخود سست پڑنے لگتی ہے ۔ اس لیے اگر یہ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا کہ آج کادور تعلیم اور تحقیق کادور ہے ۔ سائنس اور ٹیکنا لوجی کادور ہے۔ ن خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف ڈولیپمنٹ اسٹڈیز( آئی ڈی ایس پی) کے مابین باہمی تعاون کےسمجھوتے کی دستاویز پر دستخط کےموقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جدید اور معیاری تعلیم کے بغیر ملک کی معاشی اور سماجی ترقی ممکن نہیں،جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا کے ساتھ ترقی کے لیے عصری تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان کی نئی نسل انتہائی باصلاحیت اور ذہین ہے اور یہی پاکستان کے مستقبل کی بنیاد ہے لہٰذا اساتذہ کو چاہیے کہ وہ خلوص نیت، محنت اور جذبہ حب الوطنی سے نوجوانوں کو جدید سہولتوں کے مطابق تعلیم دیں کیونکہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے نوجوان نسل کو معیاری اور جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارے روشن مستقبل کی پہچان ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ روایتی طریقوں کی بجائے تحقیقی اور تخلیقی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دی جائے اور تحقیق کے ذریعے علم کے نئے افق دریافت کئے جائیں ، ہر تعلیمی ادارے کی اپنی صلاحیت، دائرہ کار اور خدمات ہیں، بلوچستان کے نمایاں تعلیمی ادارے اگر اشتراک کی سرگرمیاں جاری رکھیں تو بلوچستان میں بہترین تعلیمی وتحقیقی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیںاس موقع پر انسٹیٹیوٹ آف ڈولیپمنٹ اسٹڈیز( آئی ڈی ایس پی) کی سربراہ ڈاکٹر قرۃالعین بختیاری نے بھی خطاب کیا، تقریب میں پرو وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر میر وائس کاسی، رجسٹرار بیوٹمز احسن اچکزئی سمیت انسٹیٹیوٹ آف ڈولیپمنٹ اسٹڈیز( آئی ڈی ایس پی) کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید