کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ژ وب ڈویژن اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوان نسل کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا،اور مختلف اضلاع میں یکجہتی کو فروغ دینا ہے سپورٹس فیسٹول 21ستمبر سے25ستمبر تک جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری کھیل بلوچستان درا بلوچ اور ڈی جی سپورٹس یاسر خان بازئی نے ژوب ڈویژن سپورٹس فیسٹول کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔ انہوں نے کہا کہ ژوب ڈویژن سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد کھیلوں کو نچلی سطح پر فروغ دینا،نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانا،نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنااور ڈویژن کے اضلاع کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کو مضبوط بناناہے۔انہوں نے کہا کہ ژوب ڈویژن سپورٹس فیسٹول کے دوران فٹ بال ،کرکٹ،شوٹنگ بال باکسنگ ،ٹیبل ٹینس ،بیڈمنٹن ،رسہ کشی، ثقافتی کھیل وغیرہ مردوں کے لئے جس میں تما م ژوپ ڈویژن کے ڈسٹرکٹ شرکت کریں گے جبکہ خواتین کے مقابلے صرف ژوب ڈسٹرکٹ کے لیے منعقد کیے جائیں گے جن میں ثقافتی کھیل اس کے علاوہ فٹ سال بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ژوب ڈؤیژن سپورٹس فیسٹول 21ستمبر سے25ستمبر تک جاری رہے گااس فیسٹیول کے دوران کھیلوں کے ساتھ ساتھ روایتی بلوچی اور پشتون ثقافتی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی، جن میں موسیقی نامور مقامی فنکاروں کے ساتھ اور اختتامی تقریب پر رنگا رنگ آتش بازی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔