• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے مطابق ذمہ داریاں ادا کیں، فوجی ترجمان، پرامن انتخابات پر قوم کو مبارکباد

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاک فوج کی جانب سے پرامن اور تشدد فری عام انتخابات کے انعقاد پر پوری قوم کو دلی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کیں، ترجمان پاک فوج کے مطابق ایک لاکھ 37 ہزار فوجی اہلکاروں کی سول آرمڈ فورسز کے ہمراہ تعیناتی سے عوام کے لئے محفوظ و پرامن ماحول یقینی بنایا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق مقدس انتخابی عمل کے انعقاد کے لئے سکیورٹی فراہم کرنے کے اہم کردار پر مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

اہم خبریں سے مزید