• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ، بدقسمتی پاکستان کی راہ میں حائل ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بدقسمتی اور آئی سی سی قوانین پر عمل نہ کرنے پر پاکستانی ٹیم انڈر 19ورلڈ کپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی ۔ پاکستان کے کپتان سعد بیگ نے اپنے فیلڈز کو ترتیب دینے اور بولرز کو تبدیل کرنے میں زیادہ وقت لیا۔ آئی سی سی قوانین کے تحت سلو اوور ریٹ کا شکار ہونے والی ٹیم کو اندرونی دائرے سے باہر ایک کم فیلڈر رکھنا ہوتا ہے ۔ سیمی فائنل میں آخری اوور شروع ہوا جب آسٹریلیا کو جیت کے لیے 3 رنز درکار تھے اور پاکستان ایک وکٹ دور تھا۔ پاکستان کو کٹ آف سے تجاوز کرنے کے ساتھ ایک اضافی فیلڈر دائرے میں رکھنے پر مجبور کیا گیا۔ ایان بشپ نے کمنٹری کرتے ہوئے قیاس کیا کہ اگر کٹ آف کی خلاف ورزی نہ کی جاتی تو ان کے پاس فائن لیگ پر ایک فیلڈر ہوتا اور جیتنے والی باؤنڈری کو سنگل میں تبدیل ہوتا دکھائی دیتا، ایونٹ کا فائنل اتوار کو دفاعی چیمپئن بھارت اور آ سٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید