• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے بڑے برج الٹ گئے، رانا ثناء، سعد رفیق، ایمل ولی باہر، نواز، فضل الرحمٰن، بلاول کو بھی ایک ایک نشست پر شکست

اسلام آباد (این این آئی)8فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، رانا ثناء اللّٰہ، سعد رفیق، ایمل ولی، شیخ رشید، امیر حیدر ہوتی، سرور خان، سرور خان، چوہدری نثار علی خان، جاوید لطیف، محمود خان اور شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو کو حالیہ الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ نوازشریف، مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کو بھی قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست پر شکست ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنے آبائی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہار گئے ، حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان سے ان کے مدمقابل علی امین گنڈا پور کو فتح ہوئی۔(ن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق حلقہ این اے 122 سے ہار گئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتی آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ جیت گئے ہیں۔گجرات میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی کو سالک حسین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان کو ارسدہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 25 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر حیدر خان ہوتی کو مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم خبریں سے مزید