• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ایسی پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے، محمود اچکزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قوم کو 12 ویںالیکشن سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن بدقسمتی سے آدھے آدھے گھنٹے میں نتائج تبدیل ہورہے ہیں۔ امیدواروں سے تین سے بیس کروڑ روپے تک کی رقم لی گئی ،ہم ایسی پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے، ہم تشدد کی بجائے پر امن جمہوری جدوجہد کریں گے راتوں رات ہماری قومی اسمبلی کی 3 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر فتح کو شکست میں تبدیل کردیا گیا،اگر آج 12 بجے تک انتخابات کے حقیقی نتائج کا اعلان نہ کیا گیا تو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے سے احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید