• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں واضح کامیابی ‘ عوام کا پارٹی پر اعتماد‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور سردارزادہ نعمان ناصر، لیاقت علی راجپورت، چوہدری بابر، صابر راجپوت، ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگر نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح ہوگیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے کیونکہ عوام کو معلوم ہے کہ قائدنوازشریف کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر دورمیں عوام خوشحال اور پورے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے ۔ ہمارا مقصد پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کو خوشحال اور ان کے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے زرک خان مندوخیل، جمال شاہ کاکڑ سمیت دیگر تمام امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباددی۔
کوئٹہ سے مزید