• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج محمد بشیر کی سماعت سے معذرت، عمران اور بشریٰ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر،جنگ نیوز) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں جج محمد بشیر کی سماعت سے معذرت، عمران اور بشریٰ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی،احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا لیکن سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی،اس سے قبل یکم فروری کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ 
اہم خبریں سے مزید