• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے، بیرسٹرسیف

پشاور( مانیٹرنگ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے ۔خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان میں ہمیں اکثریت ملی، الیکشن سے پہلے اور بعد میں مختلف سیٹوں پر ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہو رہی ہے، جمہوریت کے دشمن تحریک انصاف کی فتح کو شکست میں بدلنے کیلئے بدترین دھاندلی کر رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر عوامی فیصلے کا احترام کریں، ان کے وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہو چکا، اب جاگ جائیں، نواز شریف تسلیم کر لیں کہ عوام نے آپ کو مسترد کر دیا ہے، مسلم لیگ ن کے سنجیدہ رہنما میاں صاحب کو مشورہ دیں کہ بڑے پن کا مظاہرہ کریں، جعلی وزیراعظم بن کر ذلت کا سودا نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن میں اتارا گیا،گزشتہ روز نواز شریف کی پریشانی ان کے چہرے سے عیاں تھی، نواز شریف کی بھرائی ہوئی آواز سے ہی ان کی خفت جھلک رہی تھی۔
پشاور سے مزید