ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ شہباز شریف ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ پر روزانہ مختلف 15 سے زائد مفت آپریشنز، دس سے زائدایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر زوہیب حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید بتایا کہ صحت سہولت کارڈ پر ایک بھی سرجری کے لیے انسٹرومنٹ مریضوں سے نہیں منگوایا جا رہا، ڈاکٹر زوہیب حسن نے مزید کہا کہ محکمہ صحت پنجاب گورنمنٹ کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی زیادہ سے زیادہ مفت سہولتیں دینے کیلئے ہماری ٹیم خدمات سر انجام دے رہی ہے۔