کولمبو (جنگ نیوز) سری لنکا نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے انجرڈ دشمانتھا چمیرا کی جگہ فاسٹ بولر بینورا فرنینڈو کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ چمیرا افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں زخمی ہوگئے تھے ۔ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بینورا فرنینڈو نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا کے خلاف 2022 کے ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔