پشاور ( وقائع نگار )سٹی میٹرو پولیٹن کارپوریشن پشاور کی ممبر و جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما ناصرہ عبادت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں یہ جیت دراصل اس نظریے کی فتح ہے جو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ویژن ہے مبارکباد کے اصل حقدار غیور عوام بالخصوص ہمارے وہ نوجوان ہیں جنہوں نے ایک عرصے تک ظلم و بربریت کا سامنا کیا اشرافیہ کے ظلم و تشدد کا مقابلہ کیا اور صبر کا دامن تھامے رکھ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے اور ووٹ کی طاقت سے تاریخی کامیابی دلائی۔