• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،غیر قانونی کنسٹرکشن کرنے والوں کو پیسکو کی طرف سے نوٹس

پشاور ( جنگ نیوز ) پیسکو نے ہائی پاؤر لائینز (ایک لاکھ بتیس ہزار اور 66ہزار والٹیج)کے نیچے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے پیسکو کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی کنسٹرکشن کرنے والوں کو ایکسین ایس - ایس & ٹی - ایل پیسکو پشاور کی طرف سے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اور سخت کاروائی کی جائے گی ہائی پاؤر ٹرانسمیشن لائنز کے قریب غیر قانونی تعمیرات سے حادثات ہو سکتے ہیں-اس ضمن میں ادارے کی طرف سے پہلے بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں بصورت خلاف ورزی سخت قانونی کاروائی کی جائے گی-پشاور اور اسکے ملحقہ علاقاجات میں سرفہرست گلبہار، سیٹھی ٹاؤن ، تاج آباد، بشیر آباد، بخشی پل، شاہ لم پل، گل بیلہ، سردر یاب، ورسک روڈ، لڑامہ گاؤں، لنڈے سڑک، گھڑی خان بابا، کوہاٹ روڈ، دلہ ذاک روڈ، واحد گھڑی ، عارف ٹاؤن ، گلشن کالونی، ناگمان ، رینگ روڈ، ہزار خوانی، آخون محمد لنڈی، ارباب لنڈی میں ٹرانسمیشن لائن کے نیچے غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں-
پشاور سے مزید