• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 9، چاندی سے بنی چمچماتی ٹرافی منظرعام پر آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ لاہور کے پولو گراؤنڈ میں تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتان اور فرنچائز مالکان اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نقاب کشائی کی ،اسے ’دی اورین ‘ کا نام دیا گیا۔ خالص چاندی سے بنی اور سفید سونے میں لپٹی ٹرافی میں 18000 پتھرجڑے ہوئے ہیں۔ گھڑ سواروں نے ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ گراؤنڈ میں انٹری دی، شان مسعود، بابر اعظم، سرفراز احمد، شاہین آفریدی سمیت تمام کپتانوں نے چمچماتی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔ دریں اثنا پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ بدھ کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ علی ظفر اور آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دونوں گلوکار ’’کھل کے کھیل‘‘ گنگنا رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید