• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد، گودام سیل

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے گزشتہ روز پشاور پجگی روڈ پر کارروائی کے دوران ایک گودام کا معائنہ کیا اور گودام سے 3200کلو گرام سے زائد ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد کر کے بحق سرکار ضبط کرکے گودام کو سربمہر کر کے مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید کاروائی کا آغاز کر دیا ۔ چائنہ سالٹ کا استعمال مضر صحت ہے اور اس بارے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چائنہ سالٹ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
پشاور سے مزید