• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کاٹلنگ روڈ کھنڈرات میں تبدیل عوام کو مشکلات

پشاور( وقائع نگار) اہالیان کاٹلنگ نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عاطف خان سے مطالبہ کیاہے کہ اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنا کرمردان کاٹلنگ روڈ کی تعمیراتی کام دوبارہ شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ مریضوں، طلبہ اور لوگوں کو دھول اور کھنڈرسڑک پرآمدورفت سے چھٹکارا مل سکیں۔ سابقہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی وجہ سے کاٹلنگ مردان روڈ پر تعمیراتی کام بند ہوگیا تھاجس کے بعدنگران حکومت نے بھی الیکشن کے شیڈول کی وجہ سے تعمیراتی کام شروع نہیں کیا اور ایک سال سے زیادہ عرصہ کے باوجودسڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے اور دھوئیں سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے جبکہ نکاسی آب کے نظام درہم برہم ہونے سے بارش کی صورت میں گھروں کو نقصان کا بھی خدشہ ہیں۔ اہالیان علاقہ کاٹلنگ نے مطالبہ کیاہے کہ مریضوں کو مردان ہسپتال لے جانے، طلبہ اور عوام کو مردان جانے میں مشکلات درپیش ہیں اور نومنتخب اراکین صوبائی وقومی اسمبلی اوروبیوروکریسی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام دوبارہ شروع کرکے عوام کو ذہنی کوفت اور مشکلات سے نجات دلائیں۔
پشاور سے مزید