ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ اور ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے غیرقانونی، بلامنظوری نقشہ کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ ٹیم نےملتان پبلک سکول روڈ پر غیر منظور شدہ/ بغیر کمرشلائزیشن کے کمرشل بلڈنگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 سے زائدد تعمیرات کو سربمہر کردیا۔ واضح رہے کے ایم ڈی اے ٹاؤن پلاننگ کی طرف سے مالکان کو اپنی تعمیرات کو کمرشل و نقشہ منظوری کے لئے متعدد بار نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ مالکان کی طرف سے ایم ڈی اے سے رجوع نہ کرنے اور بلڈنگ میں کمرشل سرگرمیاں جاری رکھنے پر ملتان پبلک سکول روڈ پر 30 سے زائد بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں انفورسمنٹ ٹیم نے نگانہ چوک ، ناردرن بائی پاس روڈ ، واپڈا ٹاؤن و سیداں والا بائی پاس چوک سے عارضی و مستقل تجاوزات ختم کرا دیا جبکہ روڈ کی حدود میں موجود ہوڈنگ بورڈز گرا دیئے۔