ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک حلقہ این اے 150کے ٹکٹ ہولڈر محمدحسین بابر نے الیکشن 2024میں حلقے کے لوگوں کی طرف سے محبت ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے اپنے قیمتی وقت دیا اور مجھ پر اعتماد کیا ۔حلقہ غیور لوگوں نے انتخابات میں ناموس رسالتﷺ پر پہرہ دیتے ہوئے میرا بھرپور ساتھ دیا اور اُس پر ڈٹ گئے ۔میرے آفس کے دروازے حلقے کے لوگوں بلکہ پورے ملتان کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔