• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو اخلاقاً وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہونا چاہئے، خورشید شاہ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ، نامہ نگار خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اخلاقاًوزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہئے کیوں کہ لاہور سے اُن کے انتخاب پر کئی سوالیہ نشان ہیں اور یہ تاثر عام ہے کہ انہیں جتوایا گیا ہے، بطور سیاسی ورکر میری یہ رائے ہے کہ ہمیں کسی کے مینڈیٹ پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہئے اور پیپلز پارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبران اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہئے اور اصل مینڈیٹ ان ممبروں کے پاس نہیں بلکہ عوام کے ہاتھ میں ہے ۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بھی تعداد کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے اور اپنے بیانئے ووٹ کو عزت دو کا پاس رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات جمہوریت کی روح کے خلاف ہے کہ ہم وزیر اعظم کے عہدے کی مدت کو آپس میں تقسیم کر لیں۔

ملک بھر سے سے مزید