کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن نے حکومت سازی میں ایم کیو ایم کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت میں بھی شامل ہونے کی پیش کش کی ہے، انتہائی ذمے دار ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں چھ وزارتوں کی آفر کی گئی ہے جس میں چار وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت میں آئی ٹی،اوور سیسز پاکستانی، پورٹ اینڈ شپنگ، صحت کے علاوہ دیگر شامل ہیں، تاہم ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری آئینی ترامیم کو آئین کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک کابینہ میں شمولیت ہمارے لئے مشکل ہوگا۔