کراچی / اسلام آباد (جنگ نیوز/ نمائندہ جنگ) ٹینس کھلاڑی زینب علی منگل کو اسلام آباد میں اچانک انتقال کر گئیں،کیپٹل پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ اپنی نانی کے ہمراہ میچز کھیلنے کیلئے کراچی سے آئیں تھیں۔ ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق متوفیہ کے موت دل کے دورے کا نتیجہ ظاہر کی گئی ہے۔ٹینس فیڈریشن کے مطابق زینب میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔ ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق متوفیہ کے والدین کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے میت کراچی منتقل کر دی گئی ہے ۔ نوجوان ٹینس کھلاڑی کی وفات پر آئی ٹی ایف جونئیر ٹینس ٹائی ملتوی کردی گئی، میچز بدھ کو شروع ہونگے ۔