• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر کی عمران خان کے چاہنے والوں کو نصیحت

اسلام آباد (صالح ظافر) امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر سفیر جان بولٹن نے عمران خان کے چاہنے والوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ اپنی کامیابی کا موقع ضائع نہ کریں اور یاد دلایا کہ پاکستان میں حالیہ انتخابات کے حقیقی نتائج عمران اور ان کے حامیوں کے لیے زبردست ہیں۔

 وہ ایک پاکستانی وی لاگر سے بات کر رہے تھے جو واشنگٹن میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ 

بولٹن نے یاد دلایا کہ عمران خان کے امریکہ کے ساتھ دوستانہ رویے سے پاکستان کو فائدہ ہوا، یہ نقطہ نظر فوج اور پاکستان کے تمام سیاستدانوں کی مدد کرے گا۔

 انہوں نے پاکستانی فوج کو مشورہ دیا کہ وہ عمران کی عوامی حمایت کے راستے میں نہ آئیں اور کہا کہ جنرلز کو عمران کے بارے میں گمراہ کیا گیا ہے۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین پاکستان میں ایسے تنازعات کا فائدہ اٹھاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید