کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غر بی نے میڈیکل اسٹور پر گٹکا فروخت کرنے کے کیس میں ڈاکٹر سمیت تین ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ایم بی بی ایس ڈاکٹر عبد اللہ سمیت تین ملزمان عدالت میں پیش کیے گئے،تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا گیا ہے، اسپتال کے اندر گٹکا ماوا تیار کیا جاتا تھا۔