ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہر اولیا میں پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کردیا ہے جہاں پولیس اور سیکورٹی فورسز سمیت تمام محکموں کے نمائندگان موجود رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کرکٹ سٹیڈیم اور ٹیموں کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کرکٹ ٹیموں کے روٹس کا سکیورٹی آڈٹ کیا اور بریفننگ لی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم سے ٹیموں کی آمدورفت کی مانیٹرنگ کی جائے گی جب کہ شہریوں کی سہولت کیلئے روٹس کو بلاوجہ بند نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر کا مزیدکہنا تھا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ بھی چلائی جائے گی جب کہ کرکٹ شائقین کیلئے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کے علاوہ مختلف مقامات پر سیل پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔