• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےگھر بزرگ افراد کیلئے اولڈ ایج ہوم قائم کیا جائے گا، عمران خان

مردان(نمائندہ جنگ) امید کی کرن فاوٴنڈیشن کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بےگھر بزرگ افراد کیلئے اولڈ ایج ہوم قائم کیاجائے گا معاشرے سے بیماریوں کے خاتمے کیلئے مخیر حضرات آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ وہ مردان پریس ککب میں میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ امید کی کرن تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں اور ڈئیلائسسز کے مریضوں اور زچہ وبچہ کی سہولتیں فراہم کر رہی ہے صوبے کے دیگر اضلاع کے لوگوں کو نہ صرف علاج بلکہ نادرا نوجوانوں کو حصول تعلیم کیلئے بھرپور سپورٹ کیاجارہاہے عمران خان نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کرنے سے انسان کو سکون ملتاہے مردان کے مخیر حضرات بھی غریب اور اچار افراد کی مدد کریں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر خدمت کرسکیں ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر او پی ڈی میں چیک اپ کرایا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ 2013 سے اب تک 516 مریضوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے اس کے علاوہ بلڈ ٹرانسفوزیشن میں 3 ہزار 360 کی سروسز دی جاچکی ہے اب تک 28 ہزار 6 سو 77 مریضوں کو مفت علاج جبکہ 700 ڈیلیوری کرائی جاچکی ہے 2018 ء میں ڈائیلائیسسز کا آغاز کرکے اب تک 7ہزار 447 مریضوں کو سروسز فراہم کئے ہیں انہوں نے کہاکہ فاونڈیشن کی مستقل بلڈنگ کے قیام کیلئے اراضی مختص کی گئی ہے جس پر جلد کام شروع کیاجائے گا۔
پشاور سے مزید