راولپنڈی (نمائندہ جنگ)چوہدری شجاعت حسین اور دیگر نے اڈیالہ جیل میں چوہدری پرویزالٰہی سے تفصیلی ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت ، چوہدری وجاہت حسین ،چوہدری سالک حسین اورمنتہیٰ اشرف نے سینٹرل جیل راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ، ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات میں انتخابات کے بعد ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور خاندانی معاملات پر بات چیت کی گئی،چوہدری خاندان کے افراد 2گھنٹے 40منٹ تک اڈیالہ جیل میں رہے ،اور بعدازاں اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کئے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان 2 گھنٹے 40 منٹ ملاقات جاری رہی ۔