• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ڈی سی روز اول سے عوام کی بہبود کیلئے سرگرم ہے، ظفر عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے کہا ہے کہ جے ڈی سی فری ڈائیگناسٹک لیبارٹری سے روزانہ سیکڑوں افراد مستفیض ہو رہے ہیں ، مریضوں کی سہولت کے لئے جلد کراچی کے 18 مقامات پر کلیکشن پوائنٹس بنائے جائیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ جے ڈی سی روز اول سے عوام کی بہبود کے لئے سرگرم ہے، مفت لیبارٹری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، جے ڈی سی نے نمائش کے علاقے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری قائم کی ہے جہاں خون کے ٹیسٹ کے لئے جرمنی اور امریکا سے جدیدمشینیں منگوا کر نصب کی ہیں جو روزانہ ہزاروں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید