اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں عام انتخابات 2024 کالعدم قرار دینے کے لیے دائر پٹیشن سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ انتخابات کالعدم کرانے کی درخواست کی پیر 19 فروری کو سماعت کریگا۔بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں ۔ علی خان نامی شہری کی جانب سے آرٹیکل 184/3تحت دائر رٹ میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا جس میں استدعا کی گئی ہے کہ 8فروری کو ہونیوالے انتخابات کالعدم قرار دیئے جائیں۔