اسلام آباد/کوئٹہ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائیگی، سندھ میں ہمیں اکثریت حاصل ہے جبکہ بلوچستان میں دیگر جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکر حکومت بنائینگے، پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس کو خیبر سے کراچی تک عوام کی حمایت حاصل ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، عام انتخابات بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے رابطوں میں پش رفت سمیت صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔