گھر سے باہر کا کھانا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن اکثر لوگ وزن بڑھنے کے ڈر سے ایسا کرنے سے رُک جاتے ہیں۔
اگر آپ بھی اسی خوف سے یا پھر کئی دنوں سے باہر کا کھانا کھانے کی وجہ سے وزن میں اضافہ محسوس کر رہے ہیں تو اس حوالے سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ غذائی ماہرین کے مطابق کچھ طریقوں پر عمل کر کے وزن کو بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔
گرم پانی ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں اضافی چربی کو کم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ گرین ٹی بھی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں پیدا ہونے والی جلن اور چربی کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور اس سے ہاضمے کا نظام تیز ہوتا ہے۔
باہر کے کھانے کے بعد ان 2 چیزوں کا استعمال وزن بڑھنے کے عمل کو روکنے میں بہت مددگار ہوسکتا ہے۔
باہر کے کھانے یا زیادہ کھانے کے بعد تھوڑی سی چہل قدمی بھی پیٹ اور آنتوں کی مجموعی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے اور ایسا کرنے سے کھانا ہضم کرنے کے عمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔
ہوٹلنگ کرنے کے بعد اکثر لوگوں کو پیٹ زیادہ بھرا ہونے کی شکایت ہوتی ہے تو ایسے میں اگلے کھانے کے وقت کا دورانیہ بڑھا کر یا ایک وقت کا کھانا چھوڑ کر یا اس کی تعداد کم کر کے اس شکایت کے ساتھ ساتھ وزن بڑھنے کے عمل کو بھی روکا جا سکتا ہے۔
باہر کے کھانے کے بعد اگلے کھانے کے طور پر سلاد یا جوسز کا استعمال کر کے بھی وزن کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔