نوشہرہ (نمائندہ جنگ، مشتا ق پراچہ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین مذ اکرات کامیاب ہوگئے، ضیاء اللہ نے بھی بنگش تصدیق کردی، خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب ارکان صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شمولیت اختیار کرکے حکومت بنائینگے اور مخصوص نشستوں کا کوٹہ بھی لینگے دونوں سیاسی جماعتوں کی لیگل ٹیمیں معاملات طے کرنے کیلئے گزشتہ 48 گھنٹوں سے مشترکہ اجلاس کررہی ہیں اور تمام اہداف کو حتمی شکل دیکر جلد اعلان متوقع ہے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین کا عہدہ بھی پاکستان تحریک انصاف کو ملے گا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے شریک چیئرمین بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے اہم ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی دوسری سیاسی یا دینی جماعتوں میں شمولیت سے انکار پر بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارٹی کے نئے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر بیرسٹر علی ظفر کے ساتھ مشاور ت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے اور اس ضمن میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قائدین کو پی ٹی آئی پارلیمنٹریزکے ساتھ بامقصد مذاکرات کی اجازت دفدی جسکا پہلا دور پی ٹی ائی پارلیمنٹریز کے چیئرمین پرویز خٹک کے ساتھ ہوا جبکہ دوسرا دور پی ٹی ائی پی کے شریک چیئرمین محمود خان کے ساتھ ہوا تمام معاملات طے پا گئے دونوں سیاسی جماعتوں کی قانونی ٹیمیں معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے گزشتہ دوروز سے سرجوڑ کر بیٹھی ہوئی ہے اور اس ضمن میں اہم فیصلے جلد متوقع ہیں ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کو انکا پورا حق ملے گا گورنرشپ سینٹ مخصوص نشستوں اور وزارتوں میں کوٹہ ملے گا اور مزکورہ پارٹی تحریک انصاف کی بی ٹیم بنکر ابھرے گی جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز موجودہ شکل میں موجود ہے تحریک انصاف پارلیمنٹریزکے چیئرمین کاعہدہ اور کابینہ میں اہم عہدے پاکستان تحریک انصاف کو ملیں گے جبکہ محمود خان بدستور پارٹی کے شریک چیئرمین رہیں گے اور اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے قانونی ٹیم نے مسودہ تیار کرلیا ہے جو بانی پی ٹی ائی کے مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے جاری کیا جائے گا اور اس طرح خیبر پختون خوا اسمبلی کے 83 ازاد ارکان اسمبلی پی ٹی ائی پارلیمنٹریزکا حصہ بن جائیں گی ۔ضیا ء اللہ بنگش نےبھی اس حو الے سے تصد یق کردی ہےاور کہا کہ ہماری ٹیمیں معاملا ت کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔