• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کا استعفیٰ نا منظور، دوبارہ جماعت اسلامی کی امارت سنبھال لی

لاہور(نیوز ایجنسی) سراج الحق کا استعفیٰ نا منظور، دوبارہ جماعت اسلامی کی امارت سنبھال لی، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دیئے گئے استعفیٰ سے اتفاق نہیں کیا، مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر اراکین شوریٰ نائب امرا لیاقت بلوچ، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر سراج الحق سے درخواست کی کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں۔ قیصر شریف نے کہا کہ کمیٹی نے سراج الحق سے ملاقات کی اور انھوں نے شوریٰ کی اپیل پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔
اہم خبریں سے مزید