پشاور(این این آئی) پشاو ر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس بحران نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے سوئی گیس نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اندرون شہر کے علاقوں سمیت حیات آبا د،فقیر آباد اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہے جبکہ مہنے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہے ،شہریوں کے مطابق بلوں کی ادائیگی کے باوجود سوئی گیس کا نہ ہونا افسوس ناک ہے